یو ای ٹی لاہور نے طلبہ و طالبات کیلئے آن لائن کلاسز کا آغاز کردیا

لاہور: یو ای ٹی لاہور نے کورونا وبا کے دوران طلبہ کو تعلیمی نقصان سے بچانے کیلئے آن لائن کلاسز شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ طلبہ و طالبات کیلئے آن لائن کم فاصلاتی تعلیم دینے کیلئے اساتذہ کی تربیتی ورکشاپس بھی مکمل ہوچکی ہیں۔ آن لائن کلاسز فائنل سمسٹر کے طلبہ و طالبات کیلئے منعقد کی جائیں گے،کلاسز کا انعقاد 4مئی سے 19 جون تک کیا جائے گاوائس چانسلر یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر منصور سرور نے کہا ہے کہ لاک ڈاون کے باعث طلبا کے تعلیمی نقصان کا ازالہ کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف انجینرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور نے لاک ڈاون کے باعث تعلیمی سرگرمیاں معطل ہونے پر آن لائن کم فاصلاتی تدریس کے پہلے مرحلے کا اعلان کردیا ہے۔اس مرحلے میں انڈر گریجویٹ پروگرامز کے فائنل سمسٹر کے طلبا کی آن لائن کلاسز منعقد ہوں گی۔ یو ای ٹی لاہور نے او ڈی ایل پالیسی گائیڈ لائنز، نصاب، معیار اور اکیڈمک سے متعلق کمیٹیز کے نام کئی نوٹیفکیشن جاری کئے، تاکہ آن لائن لیکچرز، فائنل پراجیکٹس اور امتحانات کے طریقہ کار پر غور کیا جائے، اس حوالے سے اساتذہ کی ورکشاپس منعقد ہوئیں، جنہیں 27اپریل تک کورس آوٹ لائن اکیڈمک کمیٹی کو جمع کرانے کی ہدایات دی گئیں۔ کمیٹی کے مطابق آن لائن کلاسز 4مئی سے 19 جون تک منعقد کی جائیں گی، اسی طرح لیبارٹریز یکم جون سے 19جون تک استعمال کی جا سکیں گے، جبکہ فائنل امتحانات کا انعقاد 22 جون سے 26 جون تک ہوگا، طلبہ و طالبات تین جولائی تک اپنے فائنل پراجیکٹس جمع کرانے کی پابند ہوں گے جبکہ یونیورسٹی نتائج کا اعلان 15 جولائی کو کرے گی۔اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر منصور سرورکا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث ملک میں تعلیمی نظام غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے، ایسی صورتحال میں ہماری کوشش ہے کہ طلبا کو ہر ممکن تدریسی سہولیات باہم پہنچائیں۔اس لئے ہم درس و تدریس کا ایک نیا ماڈل متعارف کروا رہے ہیں۔ درس و تدریس کا نیا ماڈل ہرذہنی استطاعت کار کے حامل طالب علم اور استاد کیلئے قابل قبول بنانے کیلئے ہم اسے دیگر تعلیمی اداروں سے مختلف انداز میں اختیار کریں گے۔ وائس چانسلر کے مطابق یونیورسٹی نے اساتذہ کو اختیار دیا ہے کہ وہ لیکچرز کے نوٹس تیار کریں ، اپنے آڈیو یا ویڈیولیکچرز طلبہ و طالبات کو مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے بھیجیں، یا ویڈیو کالنگ کے ڈیجیٹیل ایپلیکشنز کے ذریعے وہ لائیو لیکچر دیں۔وائس چانسلر کے مطابق آن لائن کلاسز کا طریقہ کار اساتذہ، ڈینز اور ماہرین کی طویل مشاورت کے بعد طے کیا گیا تاکہ طلبہ وطالبات کیلئے تعلیم کا حصول سہل بنایا جائ

اپنا تبصرہ بھیجیں