کورونا وبا: وزیر اعظم کا پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

قومی یکجہتی سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کرلیا، کورونا سے نمٹنے کی قومی سطح پر حکمت عملی بنائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق مشترکہ پارلیمانی رہنماوں کا اجلاس آج 3 بجے ہو گا۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پارلیمنٹ سے اجلاس کی صدارت کریں گے، وزیر اعظم عمران خان اجلاس بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنما اجلاس میں شریک ہوں گے، کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، کورونا سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی پر مشاورت ہو گی، پارلیمانی رہنما کورونا سے نمٹنے کے لیے تجاویز دیں گے، بلاول بھٹو سمیت پارلیمانی لیڈرز اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں