اٹلی،کورونا وائرس سے ہلاک ہونیوالے افراد کی لاشوں کو فوجی ٹرکوں کی مدد سے منتقل کیا جانے لگا

چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے اب دنیا بھر میں اپنی تباہی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جس کے بعد عالمی ادارہ صحت کی جانب سے میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اورتمام ملکوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کورونا وائرس کو روکنے کے حوالے سے ہر ممکن اقدام کیا جائیں۔اٹلی میں بھی کورونا وائرس نے تباہی مچائی ہوئی ہے ۔
کورونا وائرس کی وجہ سے اٹلی میں ابھی تک ایک دن میں سب سے زیادہ 475 ہلاکتیں دیکھنے میں ا ٓئی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 35ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔اٹلی کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں کورونا وائرس نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہو۔اسی دوران اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ اب اٹلی کی حکومت کی جانب سے ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کوایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کے لئے فوج کی مدد لی جا رہی ہے۔

اس بارے میں بات کرتے ہوئے حکام کا کہنا تھا کہ شہروں میں ہلاکتوں کی تعداد بہت زیادہ بڑھ گئی ہے جس کے بعد انتظامیہ کے لئے مشکلات پیدا ہو گئی ہیں کیونکہ ہمارے پاس لوگوں کی آخری رسوما ت ادا کرنے کی بھی جگہ نہیں ہے۔اس بارے میں تفصیلات بتائی گئی ہیں کہ برگامو سے 15 فوجی ٹرکوں اور 50 فوجیوں کی مدد سے لاشوں کو دوسرے شہروں میں منتقل کیا گیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ شہروں میں اموات کا سلسلہ اس حد تک جاری ہے کہ لوگوں کے لئے زندگیاں گزارنا مشکل ہو گیا ہے، اس لئے ہم نے فوجی مدد حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ دنیا بھر میں تباہی مچانے والے کورونا وائرس نے اب تک 2 لاکھ افراد کو متاثر کر دیا ہے جبکہ اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بھی 8 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں