ایران میں کرونا وائرس کے باعث ایک دن میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ

ایران میں کرونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق آج کے روز ایران میں کورونا وائر س کے باعث سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی جا رہی ہیں۔ صرف ایک دن میں 147 افراد اس خطرناک وائر س سے ہلاک ہو گئے ہیں۔ جس کے بعد ایران میں اموات کی کُل تعداد ایک ہزار 135 ہو گئی ہے۔محکمہ صحت کے عہدیدار نے ذرائع ابلاغ کی مدد سے اپیل کی کہ وہ تمام افرادغیر ضروری طور پر اپنے گھروں سے نہ نکلیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔
ایرانی سرکاری ٹی وی کی جانب سے بھی خبردار کیا گیا ہے کہ ایران میں لاکھوں لوگ کورونا وائرس کی وجہ سے مر سکتے ہیں۔ سرکاری ٹی وی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر لوگوں نے بلاوجہ سفر کرنا نہ چھوڑا اور حفظانِ صحت کے اصولوں پر عمل نہ کیا تو لاکھوں لوگوں جاں بحق ہو سکتے ہیں۔

ایران میں اب تک 988 کورونا وائرس مریض جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں لوگ وائرس سے متاثر ہیں۔

اسی وجہ سے ایران نے کورونا پر قابو پانے کی کوششوں کے تحت 85 ہزار قیدیوں کو عارضی طور پر جیلوں سے رہا کر دیا ہے۔ ایران میں کرونا وائرس کی وبا بہت تیزی سے پھیل رہی ہے ۔ کرونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہونے والی ہلاکتوں میں ایران تیسرے نمبر پر آچکا ہے ۔ جبکہ چین پہلے اور اٹلی دوسرے نمبر پر ہے۔ واضح رہے اس سے قبل ایران کرونا وائرس کے ایران سے دیگر ممالک میں منقتل ہونے کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا تھا۔
کورونا کے عراقی مریض نے ایران سے وطن واپسی پر اپنے احباب کو کھانے پر بلالیا جن میں 80 افراد مدعو تھے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق کھانے پرمدعو افراد یہ جان کرحیران رہ گئے کہ ان کے میزبان کو کورونا کا مرض ہے۔ مہمانوں نے اس بات پر دکھ اور افسوس کا بھی اظہار کیا کہ جب میزبان کو پتہ تھا کہ وہ وکورونا کا شکار ہوکر ایران سےعراق پہنچا ہے اور کورونا وائرس میں مبتلا ہے تو اسے دوستوں اور رشتہ داروں کو کھانے پر گھر نہیں بلانا چاہئے تھا کیونکہ مہمان تو لاعلمی میں گھر پہنچ گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں