مالک مکان کرایہ داروں سے نرم رویہ اختیار کریں:شنیرا اکرم

سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے کاروبار کی بندش کے پیش نظر گھروں کے مالکان کو چاہیے کہ اپنے کرایہ داروں سے نرمی کا رویہ اختیار کریں۔معروف سماجی کارکن و اداکارہ اور سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پرلکھا کہ ’کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان بھر میں کیفے، ریسٹوران، دکانیں ، جمز، سکول اور پارکس بند ہوگئے ہیں،اس مشکل وقت میں بلڈنگ اور فلیٹس کے مالکان کو چاہیے کہ وہ اپنے کرایہ داروں سے کرایہ لینے میں نرمی کا مظاہرہ کریں تاکہ چھوٹے کاروبار والے لوگوں کو مشکلات درپیش نہ آئیں‘۔

Shaniera Akram

@iamShaniera
With the recent shut downs of cafes, restaurants, shops, gyms, schools and play areas due to #CoronaVirusPakistan, building owners should show some rent leniency towards their tenants during this time of hardship so that our small businesses don’t close down for good.

1,009
9:52 AM – Mar 18, 2020
Twitter Ads info and privacy
119 people are talking about this
شنیرا اکرم نے گزشتہ روز بھی کورونا وائرس سے بچنے کیلیے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ایک ٹوئٹ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں