سٹاک مارکیٹ میں 341 پوائنٹس کی کمی، انٹر بینک میں ڈالر 50 پیسے مہنگا

سٹاک مارکیٹ میں آج پھر منفی رجحان، 341 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی، امریکی ڈالر کا ریٹ بھی 50 پیسے بڑھ گیا۔

کاروباری ہفتے کے آج دوسرے روز سٹاک مارکیٹ میں 341 پوائنٹس کمی کے بعد 100 انڈیکس 33 ہزار 343 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا جبکہ امریکی ڈالر 50 پیسے مہنگا ہو کر انٹر بینک میں 158 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ ہوتا رہا۔

واضح رہے گزشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ کریش کر گئی تھی، ملکی تاریخ کی سب سے بڑی 2375.97 پوائنٹس کی مندی کے سبب سرمایہ کاروں کے 380 ارب روپے ڈوب گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں