کورونا وائرس کی ویکسین کا کلینیکل ٹرائل شروع

امریکی شہر سیئٹل میں کورونا وائرس کی ویکسین انسانوں پر کلینیکل ٹرائل شروع کر دیا گیا۔

امریکی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق تقریباً چھ ہفتوں کے دوران 45 رضاکاروں پر ویکسین کا کلینیکل ٹرائل کیا جائیگا، جن کی عمریں 18 سے 55 سال کے درمیان ہیں۔ پہلے رضا کار کونئی ویکسین دیدی گئی ہے، تاہم ابھی مختلف مراحل میں اس کے موثر اور انسانی استعمال کیلئے محفوظ ہونے کا جائزہ لیا جائیگا۔

ویکسین کو ایم آر این اے 1273 کا نام دیا گیا ہے، اسے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے سائنسدانوں نے ایک بائیو ٹیکنالوجی کمپنی کے تعاون سے تیار کیا ہے۔ انسٹیٹیوٹ کے سربراہ انتھونی فیوسی کے مطابق کلینیکل ٹرائل کا دورانیہ کم از کم ایک سال سے 18 ماہ تک ہوسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں