علی ظفر نے کرونا سے آگاہی کیلئے گانا ’’کوکو کرونا‘‘ تیار کر لیا

گلوکار و اداکار علی ظفر نے کرونا سے آگاہی اور بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ایک گانا تیار کرلیا جس کاٹائٹل ’’کوکو کرونا‘‘ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گانے کی شاعری بھی خود علی ظفر نے کی، گانے کے بول ’’میرے خیالوں میں چھایا ہے اک وائرس متوالا، اوپر سے شرمیلا سا، اندر سے شیطان کا سالا سا، رہتا ہے وہ پاس کہیں، سن لو یہ بکواس نہیں، کوکو کرونا‘‘کے ہیں۔

علی ظفر نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں شرارتی انداز سے کہا کہ کو کو کرونا سے کیسے بچنا ہے بھائی کا گانا سنو، بھائی حاضر ہے۔ ان کے مداحوں نے اس کاوش کو بے حد سراہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں