اسلام آباد: (رائل نیوز) وزیراعظم عمران خان نے عالمی میڈیا کے دوغلے پن پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی میڈیا کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو نظر انداز کر رہا ہے، حیران ہوں ہانگ کانگ احتجاج کو ہیڈ لائن بنایا جا رہا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا بھارتی فوج نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے، مقبوضہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے، 9 لاکھ بھارتی فوج نے 80 لاکھ کشمیریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔
I am puzzled as to how international media continues to give headline coverage to Hongkong protests but ignores the dire human rights crisis in IOJK – an internationally recognised disputed territory illegally annexed by India with 900k troops imposing a siege on 8mn Kashmiris
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 11, 2019

عمران خان کا کہنا تھا 2 ماہ سے کشمیر میں مواصلاتی نظام کا مکمل بلیک آؤٹ ہے، حریت رہنما، بچوں سمیت ہزاروں کشمیری جیل میں بند ہیں، انسانی المیہ تیزی سے بحران کی طرف بڑھ رہا ہے، 30 سال سے حق خودارادیت کیلئے ایک لاکھ کشمیری شہید ہوچکے، عالمی برادری یو این قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرے۔