Latest News
Home / Latest News / کشمیری شہدائے کربلاؓ کے راستے پر چل رہے ہیں، ساتھ نہیں چھوڑیں گے
کشمیری شہدائے کربلاؓ کے راستے پر چل رہے ہیں، ساتھ نہیں چھوڑیں گے

کشمیری شہدائے کربلاؓ کے راستے پر چل رہے ہیں، ساتھ نہیں چھوڑیں گے

اسلام آباد: (رائل نیوز) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کشمیری شہدائے کربلا کے راستے پر چل رہے ہیں، ان کے حوصلوں کو آزمانے والوں کو شکست ہو گی، مظلوم کشمیریوں کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یوم عاشور ہمیں یہ درس دیتا ہےکہ مظلوم کا ساتھ دیا جائے اور حق سچ کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کیا جائے۔

10 محرم کا تاریخی دن شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہےجب حضرت امام حسین دین کی سرفرازی اور باطل کے سامنے ڈٹ گئے تھے۔انہوں نے اسلام کے روشن اور سنہری اصولوں پر سمجھوتہ قبول نہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج کشمیر میں ظلم کا بازار گرم ہے، کرفیو کا 39 واں روز ہے، پوری وادی ہی جیل بنی ہوئی ہے، اشیائے خورونوش اور ادویات کی شدید قلت ہے، جنت نظیر وادی کا دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top