Latest News
Home / International / صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر حل کرانے کی پیش کش کر دی
صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر حل کرانے کی پیش کش کر دی

صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر حل کرانے کی پیش کش کر دی

واشنگٹن: (رائل نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر حل کرانے کی پیش کش کر دی۔ صدر ٹرمپ نے افغان امن مذاکرات پر کہا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات مکمل طور پر ختم ہو چکے ہیں۔ وہ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

صدر ٹرمپ کی ایک بار پھر مسئلہ کشمیر کے حل کی پیش کش، وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کشمیر پر بھارت اور پاکستان کے درمیان تنازعہ جاری ہے، کشمیر پر میری پیشکش اپنی جگہ موجود ہے، مسئلے کے حل کے لیے دونوں ملکوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔

امریکی صدر نے افغان امن مذاکرات پر کہا کہ بات چیت مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے، ان کا مزید کہنا تھا طالبان کے ساتھ مذاکرات منسوخ کرنے کا فیصلہ میں نے خود کیا، طالبان کو کیمپ ڈیوڈ آنے کی دعوت دینا میرا فیصلہ تھا، اسے منسوخ کرنا بھی میرا فیصلہ تھا، افغانستان سے نکلنا چاہتے ہیں تاہم یہ کام کسی مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top