Latest News
Home / International / پاکستانی وفد کی دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے پر بریفنگ
پاکستانی وفد کی دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے پر بریفنگ

پاکستانی وفد کی دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے پر بریفنگ

بنکاک: (رائل نیوز) پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ہوا جس میں پاکستان نے رواں اپریل سے اگست تک کے اہداف میں پیشرفت سے آگاہ کیا۔ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے 125 اضافی سوالات پر ارسال رپورٹ کا جائزہ بھی پیش کیا گیا۔

ایف اے ٹی ایف اور پاکستان کے مابین مذاکرات کے پاکستانی وفد کی قیادت وزیر اقتصادی امور حماد اظہر کر رہے ہیں، پہلے دور کے دوران پاکستان کی جانب سے شرکا کو کالعدم تنظیموں کے اثاثے منجمد اور سرگرمیاں روکنے پر بریفنگ دی گئی، کسٹم حکام نے کرنسی کی غیر قانونی ترسیل پر قابو پانے سے متعلق اقدامات بتائے۔

پاکستانی حکومت کی جانب سے سونے کا کاروبار رجسٹرڈ بنانے پر بات چیت کی گئی اور سونے کے لین دین میں شناختی کارڈ نمبر ضروری قرار دینا بھی موضوع بحث بنا۔ پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے ایشیا پیسفک گروپ کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج ہو گا۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top