Latest News
Home / International / وادی میں کرفیو برقرار، ’کشمیر کو بولنے دو‘ کے نام سے مہم شروع
وادی میں کرفیو برقرار، ’کشمیر کو بولنے دو‘ کے نام سے مہم شروع

وادی میں کرفیو برقرار، ’کشمیر کو بولنے دو‘ کے نام سے مہم شروع

سرینگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں کرفیو برقرار ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے لاک ڈاؤن کے خاتمے کیلئے ’کشمیر کو بولنے دو‘ کے نام سے مہم شروع کردی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی میں کرفیو برقرار ہے، بیرونی دنیا سے رابطہ مکمل طور پر منقطع ہے۔ انٹرنیٹ، موبائل سروس، لینڈ لائن اور ٹی وی چینلز بند ہیں۔ حریت رہنماؤں سمیت ہزاروں کشمیری بدستور جیلوں میں بند ہیں۔ بڑی تعداد میں کشمیریوں کو اتر پردیش، لکھنو کی مختلف جیلوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

کھانے پینے کی اشیا اور ادویات کی قلت کا سامنا ہے، مسلسل جبری پابندیوں کے باوجود احتجاج جاری ہے۔ جگہ جگہ بھارتی فوجی تعینات ہیں جنہوں نے خاردار تاریں لگا کر رکاوٹیں کھڑی کر رکھی ہیں، شہری قیدیوں کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں، لوگ اپنے پیاروں کی خیریت جاننے کے لیے ترس گئے۔

ایمنسٹی انڈیا نے کشمیر میں مواصلاتی رابطوں پر پابندی، لاک ڈاؤن کے خاتمے کیلئے ’کشمیر کو بولنے دو‘ کے نام سے مہم شروع کر دی۔ ایمنسٹی نے وادی کے گورنر ستیاپال ملک کو خط لکھتے ہوئے ریاست سے پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ لاک ڈاؤن کے خاتمے کے لیے مہم بھی شروع کردی گئی ہے جسکے تحت پیج پر جا کر کوئی بھی شخص اپنے نام اور ای میل کے ذریعے کشمیر کے گورنر کو ای میل کرے گا اور کشمیر میں پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کرے گا۔

About editortv

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top