Latest News
Home / International / اسرائیل فضائیہ کی شمالی غزہ میں حماس کی چوکی پر بمباری
اسرائیل فضائیہ کی شمالی غزہ میں حماس کی چوکی پر بمباری

اسرائیل فضائیہ کی شمالی غزہ میں حماس کی چوکی پر بمباری

غزہ: اسرائیل فضائیہ نے شمالی غزہ میں حماس کی چوکی پر بمباری کی۔ لبنان میں فلسطینی تنظیم پاپولر فرنٹ پر بھی حملہ کیا۔ صیہونی وزیراعظم نے فلسطین میں پاور پلانٹ کیلئے جانے والا تیل بارڈر پر روکنے کا اعلان کر دیا۔

فلسطینیوں پر مظالم کی انتہا کرنے والا اسرائیل مشرق وسطیٰ کو جنگ کی طرف دھکیلنے لگا۔ اسرائیلی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے میں
حماس کی چوکی پر فضائی حملہ کیا۔

صہیونی فضائیہ نے مشرقی لبنان میں فلسطینی تنظیم پاپولر فرنٹ کے ٹھکانے پر بھی تین راکٹ داغے۔ صرف یہی نہیں، اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو نے غزہ میں بجلی گھر کے لیے آنے والے تیل کی آدھی مقدار کو بارڈر پر روکنے کا اعلان کر دیا ہے۔

گزشتہ روز اسرائیل کے دو ڈرونز بیروت میں گر کر تباہ ہوئے تھے۔ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصرا للہ نے اسے لبنان کی سالمیت پر حملہ قرار دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بدلہ لیں گے اور لبنان کی فضا میں داخل ہونے والے اسرائیلی ڈرون کو تباہ کر دیا جائے گا۔

گزشتہ ماہ اسرائیل نے عراق کے دارالحکومت میں داعش کے خلاف لڑنے والی عوامی ملیشیا حشد الشعبی کے اسلحہ ڈپو کو بھی نشانہ بنایا تھا۔

About editortv

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top