Latest News
Home / Entertainment /

پاکستان میں پرفارمنس پر میکا سنگھ معافی مانگنے پر مجبور، بائیکاٹ ختم

<h4 style="direction: rtl; font-family: 'Alvi lahori Nastaleeq ','Jameel Noori Nastaleeq','Urdu Naskh Asiatype',Arial,Tahoma; font-size: 23px; line-height: 1.5em; text-align: left;">پاکستان میں پرفارمنس پر میکا سنگھ معافی مانگنے پر مجبور، بائیکاٹ ختم

پاکستان میں پرفارمنس پر میکا سنگھ معافی مانگنے پر مجبور، بائیکاٹ ختم

ممبئی: (رائل نیوز) بھارتی فلمی تنظیم فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنی ایمپلائز نے رواں ماہ 15 اگست کو بھارتی گلوکار میکا سنگھ پر پاکستان میں پرفارمنس کرنے پر ان کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا تاہم گلوکار کے معافی مانگنے پر پابندی ختم کر دی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی تنظیم کی جانب سے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد میکا سنگھ نے تین دن قبل بھارتی عوام سے پاکستان میں پرفارم کرنے پر معافی مانگتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا بائیکاٹ نہ کیا جائے، ان سے غلطی ہوئی اور آئندہ ایسی غلطی نہیں دہرائی جائے گی۔

گلوکار کے معافی مانگنے پر تنظیم اور میکا سنگھ کے درمیان مذاکرات ہوئے اور تنظیم نے گلوکار کے بائیکاٹ کرنے کااعلان واپس لے لیا، اپنا کیرئیر ختم ہونے کے خوف سے پریشان فکر مند میکا سنگھ نے سکون کا سانس لیا۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top