Latest News
Home / Latest News /

اپوزیشن مسئلہ کشمیر پر بھی سیاست چمکانے سے باز نہیں آئی: میاں اسلم اقبال

<h4 style="direction: rtl; font-family: 'Alvi lahori Nastaleeq ','Jameel Noori Nastaleeq','Urdu Naskh Asiatype',Arial,Tahoma; font-size: 23px; line-height: 1.5em; text-align: left;">اپوزیشن مسئلہ کشمیر پر بھی سیاست چمکانے سے باز نہیں آئی: میاں اسلم اقبال

اپوزیشن مسئلہ کشمیر پر بھی سیاست چمکانے سے باز نہیں آئی: میاں اسلم اقبال

لاہور: (رائل نیوز) میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ اپوزیشن مسئلہ کشمیر پر بھی سیاست چمکانے سے باز نہیں آئی، بلاول بھٹو کو کشمیر پر بیان بازی سے پہلے حقائق جان لینے چاہئیں۔

وزیراطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب کشمیر کمیٹی کو صرف گاڑیوں اور ٹی اے ڈی اے لینے کیلئے استعمال کیا گیا، مولانا فضل الرحمان سوال نہ اٹھائیں، اپنی کارکردگی کا جواب دیں، عوام پوچھتے ہیں کہ فضل الرحمان نے کشمیر کمیٹی میں 10سال کیا کیا ؟ عمران خان نے پہلی مرتبہ مسئلہ کشمیر کو ٹاک آف دی ٹاؤن بنا دیا۔

میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کشمیر کو اقوام متحدہ میں اٹھانے کا کریڈٹ بھی موجودہ حکومت کو جاتا ہے، وزیر اعظم کا بھارت سے مذاکرات نہ کرنے کا اعلان بہادرانہ ہے، پاکستان بھارت کے سامنے آنکھوں میں آنکھیں ڈالے کھڑا ہے، وقت آیا تو ہر پاکستانی اپنی فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہوگا۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top