Latest News
Home / International /

سرحدی اشتعال انگیزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

<h4 style="direction: rtl; font-family: 'Alvi lahori Nastaleeq ','Jameel Noori Nastaleeq','Urdu Naskh Asiatype',Arial,Tahoma; font-size: 23px; line-height: 1.5em; text-align: left;">سرحدی اشتعال انگیزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

سرحدی اشتعال انگیزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

اسلام آباد: (رائل نیوز) لائن آف کنٹرول پر بھارتی بلا اشتعال فائرنگ سے2 شہریوں اور فوجی جوان کی شہادت پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔

ڈی جی ساؤتھ ایشیا و سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کیا، بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہریوں اور فوجی جوان کی شہادت پر پاکستان نے شدید احتجاج کیا۔ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے ایل او سی پر بٹل اور لیپہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی، بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہری محمد عزیز اور منیب شہید ہوئے، بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا جوان رمضان بھی شہید ہوا۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے بھارتی فوج ایل او سی، ورکنگ باؤنڈری پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے، بھارت اپنی فوج کو 2003 کے سیز فائرمعاہدے کی پاسداری کا پابند بنائے، بھارتی فوج کا جان بوجھ کر سول آبادیوں کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں علاقائی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top