Latest News
Home / Latest News / لندن: بھارتی سفارتخانے کے باہر پاکستانیوں،سکھوں کابڑااحتجاج، ہند مخالف نعرے
لندن: بھارتی سفارتخانے کے باہر پاکستانیوں،سکھوں کابڑااحتجاج، ہند مخالف نعرے

لندن: بھارتی سفارتخانے کے باہر پاکستانیوں،سکھوں کابڑااحتجاج، ہند مخالف نعرے

بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ پر لندن میں بھارتی سفارتخانے کے باہر احتجاج کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کی بڑی تعداد احتجاج میں شریک ہے۔ کشمیر بنے گا پاکستان، خالصتان کی تحریک کے حق میں نعرے، آزادی کے بینر لہرا دیئے گئے۔
دنیا نیوز کے مطابق یوم سیاہ پر بھارتی سفارتخانے کے باہر احتجاج جاری ہے، برطانوی پارلیمنٹ کے رکن لارڈ نذیر احمد بھی احتجاج میں شریک ہیں، سکھ کمیونٹی کی کثیر تعداد بھی احتجاج میں شریک ہے اور بھارت مخالف نعرے لگائے جا رہے ہیں۔
لندن مظاہرے میں بھارتی سکھوں نے پنجاب کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے، خالصتان کی تحریک کے حق میں نعرے، آزادی کے بینزر لہرا دیئے جبکہ اس دوران پاکستانیوں نے بھارتی پرچم کوپاؤں تلے روند دیا۔
ذرائع کے مطابق لندن میں یہ بڑا مظاہرہ ہو رہا ہے، ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے، ایک اندازے کے مطابق مظاہرے میں 40 ہزار افراد کی شرکت متوقع ہے۔
لندن میں بھارت کیخلاف مظاہرے کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، بھارتی ہائی کمیشن لندن کے باہر کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کا برطانیہ بھر کے مختلف شہروں سے آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستانی قیادت کا کہنا تھا کہ بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع دنیا بھر کی طرح لندن میں بھی کشمیری اور پاکستانی آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ برطانیہ بھر سے کشمیری اور پاکستانی بھارت کے خلاف مظاہرے کیلئے لندن کا رخ کر رہے ہیں۔

About Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top