Latest News
Home / Latest News /

پاکستان کا 72 واں یوم آزادی، توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز

<h4 style="direction: rtl; font-family: 'Alvi lahori Nastaleeq ','Jameel Noori Nastaleeq','Urdu Naskh Asiatype',Arial,Tahoma; font-size: 23px; line-height: 1.5em; text-align: left;">پاکستان کا 72 واں یوم آزادی، توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز

پاکستان کا 72 واں یوم آزادی، توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز

اسلام آباد: (رائل نیوز) مملکت خدا داد اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 72 ویں یوم آزادی پر توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز ہوا، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز 31 توپوں کی سلامی سے ہوا، اس مو قع پر پاک فوج کے جوانوں نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ لاہور گیریژن میں بھی دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے ہوا، پشاور گیریژن میں بھی جشن آزادی کے سلسلے میں توپ کے 21 گولے داغے گئے۔ کوئٹہ کینٹ میں دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔

اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 72 یوم آزادی کے موقع پر صدر مملکت اور وزیراعظم نے قوم کے نام خصوصی پیغامات دیئے۔ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کشمیریوں کی آنکھوں سے بہنے والے آنسو ہمارے دل پر گرتے ہیں۔ انہوں نے کہا بھارتی اقدام شملہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا قائداعظم کے رہنما اصولوں کو مشعل راہ بنا کر چیلنجز پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top