Latest News
Home / Business /

ایک ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج کا انڈیکس 1.4 فیصد گر گیا

<h4 style="direction: rtl; font-family: 'Alvi lahori Nastaleeq ','Jameel Noori Nastaleeq','Urdu Naskh Asiatype',Arial,Tahoma; font-size: 23px; line-height: 1.5em; text-align: left;">ایک ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج کا انڈیکس 1.4 فیصد گر گیا

ایک ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج کا انڈیکس 1.4 فیصد گر گیا

کراچی: (رائل نیوز) ایک ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج کا انڈیکس 1 اعشاریہ 4 فیصد گر گیا۔ دوسری جانب امریکی کرنسی کے مقابلے روپیہ 1 روپے 47 پیسے مضبوط ہوا۔

کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج نے مجموعی طور پر منفی رجحان رکھا، یہ مسلسل چوتھا ہفتہ ہے جب مارکیٹ کا انڈیکس گراوٹ کا شکار رہا، ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ 436 پوائنٹس کمی کے بعد 31 ہزار 666 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔

انڈیکس میں گراوٹ کے سبب سرمایا کاروں کے لگ بھگ 120 ارب روپے ڈوب گئے جبکہ یومیہ اوسط کاروباری حجم 5 کروڑ لاکھ رہا۔ دوسری جانب بیرونی سرمایا کاروں نے 34 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص خریدے۔ سٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق بجٹ میں لئے گئے سخت اقدامات کے اثرات سٹاک مارکیٹ پر نظر آرہے ہیں۔

دوسری جانب ایک ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 47 پیسے کمی کے بعد 159 روپے 11 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 1 روپے 20 پیسے کمی کے بعد 159 روپے 50 پیسے میں فروخت ہوئی۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق عید کے باعث سمندر پار پاکستانی رقوم بھیج رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top