Latest News
Home / International /

کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کا معاملہ، بھارت نے موقع گنوا دیا

<h4 style="direction: rtl; font-family: 'Alvi lahori Nastaleeq ','Jameel Noori Nastaleeq','Urdu Naskh Asiatype',Arial,Tahoma; font-size: 23px; line-height: 1.5em; text-align: left;">کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کا معاملہ، بھارت نے موقع گنوا دیا

کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کا معاملہ، بھارت نے موقع گنوا دیا

اسلام آباد: (رائل نیوز) پاکستان نے واضح کیا تھا کہ انڈین جاسوس کلبھوشن یادیو سے ملاقات بروز جمعہ سہ پہر تین بجے کرائی جائے گی لیکن بھارت نے پاکستان کی مخلصانہ پیشکش پر بھی شرائط عائد کیں۔

بھارت نے اپنے جاسوس کلبھوشن سنگھ یادیو تک قونصلر رسائی کا موقع گنوا دیا ہے۔ ‎بھارت نے ملاقات کے وقت سے دو گھنٹے پہلے اپنا جواب بھیجا جس میں پاکستانی پیشکش پر اعتراضات اٹھائے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق بھارت نے بغیر کسی رکاوٹ اپنے جاسوس تک رسائی مانگی تھی لیکن جاسوس تک بغیر رکاوٹ رسائی کسی قانون کے تحت نہیں دی جا سکتی، ‎بھارتی فرمائش پر جامع مشاورت کے بعد جواب دیا جائے گا۔

پاکستان نے واضح کیا تھا کہ ملاقات بروز جمعہ سہ پہر تین بجے کرائی جائے گی لیکن اس کے باوجود بھارت نے پاکستان کی مخلصانہ پیشکش پر بھی شرائط عائد کیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جاسوس کمانڈر کلبھوشن تک قونصلر رسائی کیلئے نئی تاریخ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ بھی مشاورت سے ہوگا۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top