Latest News
Home / Latest News / ٹیسٹ کرکٹ سے وہاب ریاض کا دل اچاٹ گیا، ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ
ٹیسٹ کرکٹ سے وہاب ریاض کا دل اچاٹ گیا، ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ

ٹیسٹ کرکٹ سے وہاب ریاض کا دل اچاٹ گیا، ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کا بھی ٹیسٹ سے دل اچاٹ گیا۔ ریڈ بال کرکٹ سے ریٹائر منٹ لینے کا فیصلہ کر لیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے بھی محمد عامر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ فاسٹ باؤلر کینیڈا میں کرکٹ لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں وطن واپسی پر وہ ریڈ بال کرکٹ کو چھوڑنے کا اعلان کریں گے۔

2010 ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ باؤلر اس حوالے سے کافی خوش قسمت ہیں کہ پہلے ٹیسٹ میں ہی بیرون ملک پاکستان کو فتح دلوائی تھی۔ انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگز میں پانچ اور دوسری اننگز میں ایک وکٹ حاصل کر کے ٹیسٹ میں اپنی دھاک بیٹھائی تھی۔

ذرائع کے مطابق وہاب ریاض نے اپنے فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ احسان مانی کو آگاہ کر دیا ہے وہ باضابطہ اعلان کینیڈا میں ٹی ٹونٹی لیگ سے فارغ ہونے کے بعد ملک میں واپس آ کر میڈیا کے ذریعے کریں گے۔

اس دوران قومی ٹیم کے مستقل رکن رہے تاہم ٹیسٹ میں کارکردگی بہتر نہ ہونے کی بناء پر انہیں ٹیم سے ڈراپ کیا گیا، انہوں نے اپنا آخری میچ اکتوبر 2018ء میں آسٹریلیا کیخلاف ابو ظہبی میں کھیلا۔ جس میں وہ قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکے دونوں اننگز میں ایک بھی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔

فاسٹ باؤلر نے دس سالہ کیرئیر میں 27 میچ کھیل کر 83 شکار کئے ہیں۔ ان کی بہترین باؤلنگ 83 سکور دے کر 5 وکٹیں ہیں۔ اپنے کیریئر میں دو مرتبہ پانچ وکٹیں جبکہ تین مرتبہ چار وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر محمد عامر گزشتہ ہفتے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں تاہم انہوں نے اعلان کیا تھا کہ ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

محمد عامر کا کہنا تھا کہ روایتی فارمیٹ میں ملکی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز تھا، آئندہ میچز اور آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 میں شرکت کے لیے اپنی فارم اور فٹنس برقرارکھنے کی کوشش کرنا چاہتا ہوں، ٹیسٹ سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ آسان نہیں تھا، کرکٹ بورڈ کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے سینے پر گولڈن سٹار لوگو لگانے کا موقع دیا۔

ان کے فیصلے کے بعد ایم ڈی پی سی بی وسیم خان کا کہنا تھا کہ عامر کا شمار موجودہ دور کے بہترین ٹیسٹ باؤلرز میں ہوتا ہے، گراونڈ اور ڈریسنگ روم میں قومی ٹیم محمد عامر کی کمی محسوس کرے گی۔

About editortv

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top