Latest News
Home / Latest News /

لاہور ایئرپورٹ پر پرندوں کی یلغار، طیاروں کو لینڈنگ سے روک دیا

<h4 style="direction: rtl; font-family: 'Alvi lahori Nastaleeq ','Jameel Noori Nastaleeq','Urdu Naskh Asiatype',Arial,Tahoma; font-size: 23px; line-height: 1.5em; text-align: left;">لاہور ایئرپورٹ پر پرندوں کی یلغار، طیاروں کو لینڈنگ سے روک دیا

لاہور ایئرپورٹ پر پرندوں کی یلغار، طیاروں کو لینڈنگ سے روک دیا

لاہور: (رائل نیوز) لاہور ایئرپورٹ رن وے کے اوپر پرندوں کی بڑی تعداد کی موجودگی پر پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا۔ میلان سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز کو سیالکوٹ ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا، فلائٹس شیڈول تبدیل ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
لاہور ائیرپورٹ پر رن وے کے قریب پرندوں کے بھرمار نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ سول ایوی ایشن نے پرندوں کے غول کی موجودگی پر طیاروں کو لینڈنگ سے روک دیا۔
ایمریٹس ایئر کی دبئی سے آنے والی پرواز سکس ٹو فور کا رخ کراچی کی جانب موڑ دیا گیا۔ قطر ایئرویز کی دوحہ سے آنے والی پرواز سکس ٹو ایٹ کو بھی کراچی لے جانے کی ہدایات دی گئیں۔
پی آئی اے کی میلان سے آنیوالی پرواز سیون تھری فور کو سیالکوٹ ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا۔ طیارے میں عملے اور 15 بچوں سمیت 342 مسافر موجود تھے۔ لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹس شیڈول تبدیل ہونے سے مسافروں اور ان کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top