Latest News
Home / Latest News /

رہبر کمیٹی نے حاصل بزنجو کو چیئرمین سینیٹ کے لئے نامزد کردیا

<h4 style="direction: rtl; font-family: 'Alvi lahori Nastaleeq ','Jameel Noori Nastaleeq','Urdu Naskh Asiatype',Arial,Tahoma; font-size: 23px; line-height: 1.5em; text-align: left;">رہبر کمیٹی نے حاصل بزنجو کو چیئرمین سینیٹ کے لئے نامزد کردیا

رہبر کمیٹی نے حاصل بزنجو کو چیئرمین سینیٹ کے لئے نامزد کردیا

اسلام آباد:اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے نئے چیئرمین سینیٹ کے لئے سینیٹر حاصل بزنجو کے نام پر اتفاق کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جے یو آئی (ف)کے رہنما اکرم درانی کی زیرصدارت رہبر کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فرحت اللہ بابر،ہاشم بابر،طاہربزنجو،شفیق پسروری ،نیئربخاری،اکرم درانی،شاہدخاقان عباسی، احسن اقبال شریک ہوئے۔
رہبر کمیٹی کے اجلاس کے بعد کنوینر اکرم خان درانی نے میڈیا کو بتایا کہ نئے چیئرمین سینیٹ کے لیے میر حاصل بزنجو کا نام تمام اپوزیشن جماعتوں نے متفقہ طور پر تجویز کیا ہے۔
اکرم خان درانی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی نو جماعتوں نے میر حاصل بزنجو کو چیئرمین سینیٹ نامزد کیا ہے جب کہ پیپلزپارٹی کے سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ رہیں گے اور (ن) لیگ کے راجہ ظفر الحق سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرکے طور پر کام کرتے رہیں گے۔
رہبر کمیٹی کے رکن طاہربزنجو نے میرحاصل بزنجو کو چیئرمین سینیٹ نامزد کرنے پر مسلم لیگ (ن) اورپیپلزپارٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے چیئرمین سینیٹ کے لیے میر حاصل بزنجو کا نام دے کر فراغ دلی کا مظاہرہ کیا ہے۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے لئے حکومت کے پاس نمبر پورے نہیں ہیں۔ مسلم لیگ متحد ہوکر چیئرمین سینیٹ کیلئے ووٹ دے گی، حکمران سینیٹ اجلاس بلانے سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں،کسی کو جمہوریت اور آئین کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top