Latest News
Home / Latest News /

ہیلتھ کئیر کمیشن نے 1400 سے زائد کلینکس کو سیل کردیا

<h4 style="direction: rtl; font-family: 'Alvi lahori Nastaleeq ','Jameel Noori Nastaleeq','Urdu Naskh Asiatype',Arial,Tahoma; font-size: 23px; line-height: 1.5em; text-align: left;">ہیلتھ کئیر کمیشن نے 1400 سے زائد کلینکس کو سیل کردیا

ہیلتھ کئیر کمیشن نے 1400 سے زائد کلینکس کو سیل کردیا

کراچی: غیر رجسٹرڈ اسپتالوں اور کلینکس کے خلاف سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے کارروائی کرتے ہوئے 1400 سو کلینکس کو سیل کردیا ہے۔
ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق صوبے بھر میں غیر رجسٹرڈ اسپتالوں اور کلینکس کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے،اس سلسلے میں غیر قانونی طور پر کلینک اوراسپتال چلانے والوں پر ایک کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ اور چودہ سو کلینکس اور اسپتال سیل بھی کردیئے گئے ہیں۔
سربراہ ہیلتھ کیئر کمیشن سندھ ڈاکٹر منہاج قدوائی کے مطابق صوبے بھر میں بیس ہزار سے زائد چھوٹے بڑے اسپتال اور کلینکس موجود ہیں،لیکن رجسٹرڈ اسپتالوں اور کلینکس کی تعداد ساڑھے پانچ ہزار ہے جبکہ کمیشن کو رجسٹریشن کی مد میں 7000 درخواستیں موصول ہوئی ہیں، ہم نے ایک سو پینسٹھ اسپتالوں اورکلینکس کو نوٹسز جاری کئے ہیں اور تیس جون کے بعد ہیلتھ کیئر کمیشن کی کارروائیاں بھی تیز کرینگے۔
ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق اسپتالوں اور کلینکس کی رجسٹریشن کے بعد مہنگے علاج اور بھاری فیسوں کا طریقہ کار واضع کیا جائے گا تاکہ ہر شہری کو سستا اور معیاری علاج میسر آ سکے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top