Latest News
Home / Business /

یوٹیلٹی سٹورز پر بھی اشیا کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، شہری پریشان

<h4 style="direction: rtl; font-family: 'Alvi lahori Nastaleeq ','Jameel Noori Nastaleeq','Urdu Naskh Asiatype',Arial,Tahoma; font-size: 23px; line-height: 1.5em; text-align: left;">یوٹیلٹی سٹورز پر بھی اشیا کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، شہری پریشان

یوٹیلٹی سٹورز پر بھی اشیا کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، شہری پریشان

فیصل آباد: کھانے پینے کی اشیا کی سستے داموں فراہمی کیلئے بنائے گئے یوٹیلٹی سٹورز پر بھی اشیا کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ قیمتوں میں اضافے سے شہری پریشانی کا شکار بن کر رہ گئے۔

یوٹیلٹی سٹورز پر سبسڈی قیمتوں پر فراہم کی جانے والی اشیاء کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے۔ مہنگائی کے بڑھتے ہوئے طوفان نے یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء کی قیمتوں کو جھٹکا لگا دیا۔آٹے کے بیس کلو گرام کے تھیلے کی قیمت 730 سے بڑھا کر 750 روپے کی گئی اور مزید قیمت بڑھانے کیلئے فیلی تھیلا 805 روپے کی نئی کوٹیشن بھی ارسال کردی گئی جبکہ چاول کی قیمت فی کلو تیس روپے، چینی کی قیمت 3 روپے فی کلو، گھی، ٹوتھ پیسٹ، صابن، شیمپو سمیت دیگر اہم ضروریات زندگی کی قیمتیں 20 سے 30 روپے بڑھا دی گئیں جس سے شہری پریشانی کا شکار ہیں۔

دوسری جانب یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے حکام کہتے ہیں کہ مہنگائی کے تناسب سے اشیاء کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں البتہ حالیہ بجٹ کی منظوری کے بعد ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

شہری مطالبہ کرتے ہیں کہ حکام اشیاء خورونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کرتے ہوئے شہریوں کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کرے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top