Latest News
Home / International /

امریکا نے کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کو دہشتگرد قرار دیدیا

<h4 style="direction: rtl; font-family: 'Alvi lahori Nastaleeq ','Jameel Noori Nastaleeq','Urdu Naskh Asiatype',Arial,Tahoma; font-size: 23px; line-height: 1.5em; text-align: left;">امریکا نے کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کو دہشتگرد قرار دیدیا

امریکا نے کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کو دہشتگرد قرار دیدیا

لاہور:امریکا نے کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی کو دہشتگرد تنظیم قرار دیدیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے دہشتگردوں کی فہرست میں بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کا نام شامل کر دیا ہے۔ جیش العدل کا نام بھی امریکی فہرست میں شامل ہے۔ اس اقدام کے تحت دونوں تنظیمیں امریکا میں دہشت گرد تنظیمیں تصور کی جائیں گی۔ خیال رہے کہ بی ایل اے کو پاکستان میں 2006ء سے کالعدم تنظیم قرار دیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں امریکی اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بی ایل اے نے حال ہی میں پاکستان میں دہشت گردی کی کئی کارروائیاں کیں۔ امید کرتے ہیں امریکی اقدام سے اس دہشتگرد تنظیم کی کارروائیاں کم ہو جائیں گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امید کرتے ہیں کہ بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے کارندوں، سہولت کاروں اور مالی تعاون دینے والوں کو پکڑا جائے گا جبکہ اس کو بیرونی تعاون دینے والوں کو بھی انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امید کرتے ہیں ان عناصر کیخلاف گھیرا تنگ ہوگا جو بی ایل اے کی سرگرمیوں کو بڑھا چڑھا کرپیش کرتے ہیں۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top