Latest News
Home / Latest News /

اثاثہ جات ظاہر کرنے کی سکیم کا آج آخری دن، مدت شام 5 بجے ختم ہوگی

<h4 style="direction: rtl; font-family: 'Alvi lahori Nastaleeq ','Jameel Noori Nastaleeq','Urdu Naskh Asiatype',Arial,Tahoma; font-size: 23px; line-height: 1.5em; text-align: left;">اثاثہ جات ظاہر کرنے کی سکیم کا آج آخری دن، مدت شام 5 بجے ختم ہوگی

اثاثہ جات ظاہر کرنے کی سکیم کا آج آخری دن، مدت شام 5 بجے ختم ہوگی

اسلام آباد: کالا دھن سفید کرنے کا آج آخری دن ہے، غیر ظاہر شدہ یا دوسروں کے نام رکھے گئے اثاثے ظاہر کرنے کی ڈیڈ لائن شام 5 بجے ہے۔ ملک بھر میں آج بینکوں کے اوقات میں غیر ظاہر شدہ یا دوسروں کے نام رکھے گئے اثاثے ظاہر کیے جاسکتے ہیں۔

وزیرمملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے دنیا کامران خان کے ساتھ گفتگو میں ایمنسٹی سکیم کو کامیاب قرار دیا۔ انہوں نے کہا درمیانے درجے کے تاجر اور نان فائلرز کی اکثریت نے فائدہ اٹھایا۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بے نامی جائیدادوں کی ضبطگی آج رات 12 بجے کے بعد سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی نے کہا ہے کہ اثاثوں کو ظاہر کرنے کی سکیم میں اب تک 95 ہزار سے زائد شہریوں نے اپنے غیر ظاہر شدہ اثاثہ جات ظاہر کئے ہیں، سکیم کی مدت آج ختم ہوگی۔

اے پی پی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جنہوں نے اب تک اثاثہ جات ظاہر نہیں کئے ہیں اور معمولی ٹیکس کی ادائیگی کر کے اپنے اثاثہ جات کو ڈکلئیر کرسکتے ہیں۔ حکومت نے ٹیکس سسٹم میں نان فائلر کا تصور ختم کر دیا اور اب کسی کیلئے بھی ٹیکس کے دائرہ کار سے باہر رہنا ناممکن ہو جائیگا۔

دوسری جانب لاہور کے ریجنل ٹیکس آفس ٹو نے تاحال ایمنسٹی سکیم کے تحت 60 کروڑ روپے کے محصولات جمع کیے ہیں۔ کمشنر غزالہ حمید رازی نے کہا کہ آرٹی او ٹو میں تاحال 700 ٹیکس گزاروں نے اثاثہ جات ظاہر کئے ہیں۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top