Latest News
Home / Latest News /

سمندری طوفان کراچی سے 550 کلو میٹر دور، پارہ 42 تک جانے کا امکان

<h4 style="direction: rtl; font-family: 'Alvi lahori Nastaleeq ','Jameel Noori Nastaleeq','Urdu Naskh Asiatype',Arial,Tahoma; font-size: 23px; line-height: 1.5em; text-align: left;">سمندری طوفان کراچی سے 550 کلو میٹر دور، پارہ 42 تک جانے کا امکان

سمندری طوفان کراچی سے 550 کلو میٹر دور، پارہ 42 تک جانے کا امکان

کراچی: (رائل نیوز) بحیرہ عرب میں بننے والا طوفان کراچی سے 550 کلو میٹر دور ہے، کراچی، ٹھٹھہ، بدین، تھر پارکر اور دیگر علاقوں میں بارش کا امکان ہے جبکہ کراچی میں گرمی مزید بڑھے گی۔

بحیرہ عرب میں بننے والا طوفان وایو مزید شدت اختیار کرگیا۔ طوفان کراچی کے جنوب میں 550 کلو میٹر دور ہے جس کی رفتار 12 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔ وایو آج بھارتی گجرات کے ساحل سے ٹکرائے گا تاہم کراچی، ٹھٹھہ، بدین تھر پارکر میں آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے سبب کراچی میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا، ڈسٹ اسٹارم کا بھی امکان ہے۔ شہر میں سمندری ہوائیں منقطع رہیں گی جبکہ گرم اور خشک ہوائیں داخل ہونگی۔ آج درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ گرمی کی یہ لہر 15 جون تک برقرار رہ سکتی ہے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top