Latest News
Home / International / مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج پر حملہ، 5 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج پر حملہ، 5 اہلکار ہلاک، 4 زخمی

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج پر حملہ، 5 اہلکار ہلاک، 4 زخمی

سرینگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں مصروف سڑک پر بھارتی فوج پر حملے میں 5 اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو ہلاک کردیا جبکہ اس کے قبضے سے ایک رائفل بھی بر آمد کر لی گئی۔

سیکیورٹی فورسز کا کہنا تھا کہ تقریباً 2 موٹرسائیکل سوار حملہ آوروں نے پیٹرولنگ پر مامور سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کو کے پی روڈ پر خود کار رائفل سے نشانہ بنایا اور پیٹرولنگ ٹیم پر دستی بم بھی پھینکا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے پی کی رپورٹ میں پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ حملہ کرنے والوں کی تعداد دو تھی، ایک کو سکیورٹی فورسز کی جانب سے مار دیا گیا جبکہ دوسرے کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

دوسری طرف نیشنل کانفرنس کے لیڈر عمر عبد اللہ نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں سے تعزیت کرتے ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کر رہا ہوں۔

About editortv

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top