Latest News
Home / Entertainment / امیتابھ بچن کے بعد گلوکار عدنان سمیع خان کا ٹویٹر اکائونٹ بھی ہیک
امیتابھ بچن کے بعد گلوکار عدنان سمیع خان کا ٹویٹر اکائونٹ بھی ہیک

امیتابھ بچن کے بعد گلوکار عدنان سمیع خان کا ٹویٹر اکائونٹ بھی ہیک

ممبئی: بالی وڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن کے بعد پاکستان چھوڑ کر بھارت جا بسنے والے گلوکار عدنان سمیع خان کا ٹویٹر اکائونٹ بھی ہیک کر لیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عدنان کے اکائونٹ کو بھی ترکش ہیکرز گروپ نے ہیک کیا اور اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جو شخص بھی ہمارے برادر ملک پاکستان کو دھوکہ دے گا تو وہ اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر وزیر اعظم اور پاکستان کے جھنڈے کی تصاویر پائے گا۔

واضح رہے کہ عدنان سمیع نے پاکستانی شہری ہونے کے ناطے اداکاری اور گلوکاری پر مشتمل کیرئیر پاکستانی سینما انڈسٹری سے شروع کیا، ان کو اپنے وقت کی معروف پاکستانی فلم  سرگم  میں جاندار اداکاری کے سبب شہرت ملی اور میوزک میں پہلے سے پذیرائی کے سبب انڈسٹری میں علیحدہ پہچان بنانے میں مدد ملی۔ اس کے باوجود وہ بھارت منتقل ہو گئے اور مستقل سکونت اختیار کرتے ہوئے بھارتی شہریت حاصل کر لی۔

About editortv

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top