Latest News
Home / Business / اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 50 پیسے مہنگا
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 50 پیسے مہنگا

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 50 پیسے مہنگا

کراچی:  اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 50 پیسے مہنگا ہوا۔ امریکی کرنسی 152 روپے میں کی ہو گئی۔ دو روز میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا ہوا۔

دوسری طرف انٹربینک مارکیٹ میں آج ڈالر ایک روپے 37 پیسے مہنگا ہو کر 151.47 روپے پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 90 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد 152 روپے پر فروخت ہوا تاہم مارکیٹ کے اختتام پر امریکی کرنسی 1 روپے 37 پیسے میں اضافہ ہوا اور ایک ڈالر 151 روپے 47 پر بند ہوا۔

ذرائع کے مطابق دو روز کے دوران انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 2 روپے 87 پیسے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد ملکی قرضوں کے بوجھ میں 287 ارب روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔

سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 35 ہزار کی حد سے نیچے گر گیا۔ حصص مارکیٹ کا انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران 34659.85 پر بند ہوا۔

About editortv

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top