Latest News
Home / International / یونان: پناہ گزینوں کی کشتی الٹ گئی، 7 افراد ہلاک
یونان: پناہ گزینوں کی کشتی الٹ گئی، 7 افراد ہلاک

یونان: پناہ گزینوں کی کشتی الٹ گئی، 7 افراد ہلاک

ایتھنز:  یونان کے جزیرے لاسبوس میں پناہ گزینوں کی کشتی اُلٹنے سے سے 7 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونان کے ساحل کے قریب پناہ گزینوں کی کشتی الٹ گئی، کشتی الٹنے سے 7 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 57 افراد کو بچا لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونان کے اس کشتی حادثے میں مرنے والوں میں 2 لڑکیاں، 4 خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔ تاہم حکومت کی جانب سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا، مقامی میڈیا کے مطابق مرنے والوں کا تعلق افریقی ممالک سے ہو سکتا ہے۔

دوسری طرف ریسکیو حکام کی جانب سے سرچ آپریشن تاحال جاری ہے، سرچ آپریشن میں نیوی کے ساتھ ساتھ ہیلی کاپٹر بھی حصہ لے رہے ہیں۔ حکام کے مطابق کشتی میں زیادہ لوگ سوار تھے جس کیوجہ سے کشتی اُلٹ گئی خدشہ ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

About editortv

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top