Latest News
Home / International / او آئی سی مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کروائے،عمران خان
او آئی سی مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کروائے،عمران خان

او آئی سی مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کروائے،عمران خان

مکہ مکرمہ (محمد اکرم اسد/ وقار نسیم وامق)اسلامی تعاون تنظیم کے 14 ویں سربراہی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی فوبیا اور دہشتگردی سے سب سے زیادہ نقصان مسلمانوں کو پہنچا، مغرب ابھی تک اسلام کی غلط تصویر پیش کررہا ہے، کشمیر میں مسلمانوں پہ مظالم کی لہر بڑھتی جا رہی ہے، کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری آزادی کےلئے جدوجہد کررہے ہیں،او آئی سی مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کروائے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کوئی بھی مذہب انسانی قتل ودہشتگردی کی اجازت نہی دیتا، اسلام کا دہشت گردی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں مغربی دنیا مسلمانوں کے جذبات کا خیال کرے۔ عمران خان نے کہا کہ کوئی مذہب معصوم لوگوں کو قتل کرنے کا نہیں کہتا۔ دنیا کو اسلام فوبیا سے باہر نکلنا ہوگا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اسرائیل نے دہشت گردی کو معصوم فلسطینیوں کےخلاف استعمال کیا۔ مسلم دنیا کی قیادت مغربی دنیا کو قائل کرے۔ عمران خان نے کہا کہ بیت المقدس فلسطینیوں کا دارالحکومت ہے اور گولان کو فلسطین کا حصہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے واقعے نے ثابت کیا دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ وزیر اعظم عمران خان نے امّہ پر زور دیا کہ مسلم ممالک جدید ٹیکنالوجی اور تعلیم کو ترجیح دیں۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top