Home / Latest News / وفاقی کابینہ میں جہانگیر ترین کو دوبارہ ضرور بلائیں گے: فواد
وفاقی کابینہ میں جہانگیر ترین کو دوبارہ ضرور بلائیں گے: فواد

وفاقی کابینہ میں جہانگیر ترین کو دوبارہ ضرور بلائیں گے: فواد

وزیر اطلاعات فواد چو دھری نے کہا ہے وفاقی کابینہ میں جہانگیر ترین کو دوبارہ بھی بلائیں گے اور ضرور بلائیںگے، پاکستان میں ان جیسا کوئی ماہر زراعت نہیں۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا جہانگیر ترین صرف ایک بار کابینہ اجلاس میں آئے، ان (جہانگیر ترین ) کے کابینہ میں بیٹھنے سے ن لیگ کو زیادہ ٹھیس پہنچ رہی ہے، ہم آئندہ بھی انہیں تکلیف پہنچاتے رہیں گے، شریف فیملی رونا پیٹنا بند کرے اور قوم کے پیسے واپس کرنے پر غور کرے۔

فواد چودھری نے کہا مریم اورنگزیب کو تو کوئی نہ کوئی چورن بیچنا ہے، عمران خان جو حتمی فیصلہ کریں گے اس پر سب عمل کریں گے، شاہ محمود قریشی کا اپنا نکتہ نظر ہے، شاہ محمود قریشی کیلئے احترام ہے، جہانگیر ترین کیلئے ہمارا احترام زیادہ ہے، نواز شریف اور شہبازشریف کا جیل میں آنا جانا لگا رہے گا، آج کل مریم اورنگزیب مفتاح اسماعیل کے کیمپ میں ہیں، آپ ایک دن اسحاق ڈار، دوسرے دن مفتاح اسماعیل کے کیمپ میں ہوتی ہیں۔ مہنگائی میں کوئی شک نہیں ہے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top