Latest News
Home / International / پاک امریکا وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو
پاک امریکا وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو

پاک امریکا وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو

امریکی وزیر خارجہ مائیکل پومپیو اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے میں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق امریکا اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے جنوبی ایشیا میں امن واستحکام کیلئے کشیدگی کے خاتمے کو ضروری قرار دیا۔ شاہ محمود قریشی نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت پاکستان کی طرف سے کیے گئے اقدامات سے مائیک پومپیو کو آگاہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن واستحکام کے فروغ کیلئے پاک امریکا باہمی تعلقات نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے امریکا کا کردار قابل ستائش ہے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مائیک پومپیو کو پاکستان کی طرف سے انڈین پائلٹ کی بھارت حوالگی سمیت، خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے کی جانے والی کاوشوں سے آگاہ کیا۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ امریکا، پاکستان اور ہندوستان کے مابین تمام تصفیہ طلب امور پر مذاکرات کے دوبارہ آغاز کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ دونوں رہنماؤں نے افغان امن عمل پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ افغان امن عمل میں پاکستان کی طرف سے جاری سہولت کاری پر بھی گفتگو ہوئی۔

فریقین نے امریکا کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کے متوقع دورہ پاکستان کے دوران افغان امن عمل پر اب تک ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ کرنے پر اتفاق کیا۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ انٹرا افغان مذاکرات اس مفاہمتی عمل کا اہم جزو ہیں۔ انہوں نے امریکی اور پاکستانی قیادت کے مابین روابط کے فروغ پر زور دیا ہے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top