Home / International / مقبوضہ وادی میں بھارتی ریاستی دہشت گردی، مزید 4 کشمیری نوجوان شہید
مقبوضہ وادی میں بھارتی ریاستی دہشت گردی، مزید 4 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ وادی میں بھارتی ریاستی دہشت گردی، مزید 4 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ وادی میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، قابض فوج نے پلوامہ میں مزید چار نوجوانوں کو شہید کر دیا۔مقبوضہ کشمیر میں سرچ آپریشن کی آڑ میں نسل کشی جاری، پلواما کے علاقے لاسی پورہ میں بھارتی فوج نے چار کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ چاروں نوجوانوں کو سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا۔ بھارتی فوج کے ظلم کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے مارچ کے مہینے میں 26 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ اس دوران 251 کشمیری زخمی بھی ہوئے، 148 کو حراست میں لیا گیا۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top