Home / Latest News / اومنی گروپ نے مقدمات کی تفصیلات کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا
اومنی گروپ نے مقدمات کی تفصیلات کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

اومنی گروپ نے مقدمات کی تفصیلات کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

اومنی گروپ نے خاندان کے خلاف مقدمات کی تفصیل معلوم کرنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں عرضی ڈال دی۔اومنی گروپ کے ڈائریکٹر نمر مجید نے درخواست میں کہا ہے کہ میرے اور میرے خاندان کے خلاف کیا کیا اور کتنے کیس ہیں، کچھ پتہ نہیں، نیب اور ایف آئی اے سے مقدمات کی تفصیل اور نوعیت مانگی جائے، بین الاقوامی فرم سے اپنی کمپنیز کا آڈٹ کرانے کیلئے تیار ہیں، نمر مجید نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری کرا رکھی ہے۔ادھر سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست دائر کر دی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ نیب نے انہیں27 مارچ کو طلب کر رکھا ہے اور گرفتاری کا بھی خدشہ ہے، عدالت نیب کو گرفتاری سے روکے، درخواست میں نیب کے چیئرمین اور ڈی جی کو فریق بنایا گیا ہے

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top