Home / Latest News / جعلی اکاؤنٹس کیس: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی نیب آفس راولپنڈی میں پیش
جعلی اکاؤنٹس کیس: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی نیب آفس راولپنڈی میں پیش

جعلی اکاؤنٹس کیس: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی نیب آفس راولپنڈی میں پیش

جعلی اکاؤنٹس کیس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نیب آفس راولپنڈی میں پیش ہوگئے، سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، پیپلزپارٹی کے رہنما نیئر بخاری، قمر زمان کائرہ، ناصر شاہ اور مرتضیٰ وہاب بھی ہمراہ تھے۔

نیب میں پیشی سے پہلے مراد علی شاہ نے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی، قومی احتساب بیورو نے وزیراعلیٰ سندھ کو ٹھٹھہ اور دادو شوگر ملز کیس میں ریکارڈ سمیت 26 مارچ کو طلب کیا تھا مگر انہوں نے آج پیش ہونے کی استدعا کی جو نیب نے منظور کر لی تھی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کی پیشی کے موقع پر پولیس کے ایک ہزار جوان ڈیوٹی پر تعینات ہیں، نیب آفس کے اندر رینجرز اہلکار بھی موجود ہیں۔ بلاول اور آصف زرداری کی پیشی کے وقت 500 اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top