Home / Latest News / بلاول کی آج نوازشریف سے ملاقات شیڈول، سیاسی صورتحال زیرغور آئیگی
بلاول کی آج نوازشریف سے ملاقات شیڈول، سیاسی صورتحال زیرغور آئیگی

بلاول کی آج نوازشریف سے ملاقات شیڈول، سیاسی صورتحال زیرغور آئیگی

پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو آج سابق وزیراعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کے دوران ان کی خیریت دریافت کریں گے، اس دوران سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔چئیر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری آج پارٹی رہنماؤں کے وفد کے ہمراہ سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کر رہے ہیں، بلاول بھٹو کے ہمراہ قمر زمان کائرہ، مصطفے نوا ز کھوکھر اور جمیل سومرو ہوں گے۔ دونوں رہنماوں کے مابین ملاقات دن 2 بجے شیڈول ہے۔کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کا مقصد پی ٹی آئی حکومت کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہے، اس دوران نوازشریف کی صحت کے علاوہ پاک بھارت کشیدگی، ملکی معاشی صورتحال سمیت امور پر گفتگو ہو گی۔ پیپلز پارٹی کا موقف ہے کہ موجودہ حالات میں قومی یکجہتی کی پالیسی اپنانے کی ضرورت ہے جس کیلئے پیپلزپارٹی دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے کرے گی۔واضح رہے کہ پیپلزپارٹی نے حکومتی روئیے کے خلاف اے پی سی بلانے پر غور شروع کر دیا ہے، نوازشریف سے ملاقات میں اس سلسلے میں پیشرفت بھی متوقع ہے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top