Home / Latest News / اسلام آباد، لاہور سمیت کئی شہروں میں بادل برس پڑے، موسم خوشگوار
اسلام آباد، لاہور سمیت کئی شہروں میں بادل برس پڑے، موسم خوشگوار

اسلام آباد، لاہور سمیت کئی شہروں میں بادل برس پڑے، موسم خوشگوار

بارش کی جھڑی پھر لگ گئی، اسلام آبا، لاہور سمیت کئی شہروں میں بادل برس پڑے جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ دن بھر رم جھم کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔سرمئی بادلوں اور ہلکی ٹھنڈی ہوا سے موسم سہانا ہو گیا، کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کی بوندیں برسیں، اسلام آباد میں بادل چھائے اور پھر چھما چھم برسات ہوئی۔ شہر بے مثال کا حسن بھی مزید نکھر گیا۔ باغوں کے شہر لاہور میں بھی بارش کی جھڑی لگ گئی، ٹھنڈی ہوا کے جھونکوں نے موسم کو اور دلکش بنا دیا۔ آسمان سے برستی بوندوں کا سلسلہ دن بھر وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔فیصل آباد، چنیوٹ، مریدکے اور میرپور آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بھی بارش ہوئی جس سے موسم میں تبدیلی آ گئی۔ پشاور، صوابی اور ڈی آئی خان میں بھی تیز بارش ہوئی جس سے خنکی میں اضافہ ہو گیا۔ بارش کے باعث قومی شاہراہوں پر پھلسن ہے۔ترجمان موٹروے کی جانب سے شہریوں کو محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سب سے سرد ترین مقام کالام رہا جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 07 ریکارڈ کیا گیا۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top