Home / Entertainment / سونو نگھم نے بھارتی میڈیا کو کھری کھری سنا دیں
سونو نگھم نے بھارتی میڈیا کو کھری کھری سنا دیں

سونو نگھم نے بھارتی میڈیا کو کھری کھری سنا دیں

بھارتی گلوکار سونو نگھم نے بھارتی میڈیا کی حرکتوں کو بچگانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی بھی جنگ کی حمایت نہیں کر سکتے، انہوں نے بھارتی میڈیا کو پٹاخے نہ بجانے کا مشورہ دیدیا۔
بھارتی گلوکار کا کہنا تھا کہ ایک اچھا ملک تمیز سے رہتا ہے، کسی کی موت کا جشن منانا اخلاقی طور پر ٹھیک نہیں، کسی پر تنقید کرنے والوں کو جواب کیلئے بھی تیار رہنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ جنگ کا کوئی اختتام نہیں ہوتا، بھارتی میڈیا کا حال یہ ہے کہ ایک گیند کرا کے کہتے ہیں کہ ہم جیت گئے، بھائی پہلے سامنے والے کو شاٹ تو مارنے دو۔
یاد رہے کی پاکستان کے خلاف نفرت کا زہر اُگلتے بھارتی میڈیا کو اپنوں نے ہی آئینہ دکھادیا۔ بھارتی ٹی وی این ڈی ٹی وی کے سینئر ایگزیکٹو ایڈیٹر رویش کمار نےکہا کہ میڈیا رپورٹنگ کے نام پر جنگ لڑنا شروع ہوگیا ہے۔
دوسری جانب بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے ترجمان سنجے جھا نے کہامیڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہ بھارتی میڈیا کے وار رومز ذلت کے نمونے بن چکے ہیں۔
ترجمان کانگریس کا مزیدکہنا تھا کہ ایسے تمام اینکرز کو لائن آف کنٹرول بھیج دینا چاہیے۔ سنجے جھا نے بھارتی اینکرز کے نام لیتے ہوئے کہا کہ اگر ارنب گوسوامی، راہول شیو شنکر اور دیگر کئی اینکرز دس منٹ کے لیے لائن آف کنٹرول یا سرحد پر بندوق پکڑ کر کھڑے ہوجائیں تو انہیں پورے سال کی اپنی تنخواہ دینے کو تیار ہیں

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top