Home / Entertainment / اداکارہ ایمان علی کی شادی کی تقریبات شروع
اداکارہ ایمان علی کی شادی کی تقریبات شروع

اداکارہ ایمان علی کی شادی کی تقریبات شروع

ٹاپ ماڈل واداکارہ ایمان علی کی شادی کی تقریبات شروع ہو گئی ہیں۔ گزشتہ شب ساتھی فنکاروں کی طرف سے لاہور میں ڈھولک کا اہتمام کیا گیا۔
ایمان علی کے پرستاروں کو ان کی شادی کا کافی عرصے سے انتظار تھا جو بالآخر اب انجام پانے کے قریب ہے۔ شادی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے، گزشتہ شب ڈھولک کا اہتمام ہوا جس میں فیروز خان، احسن خان، عروہ حسین، شہزادرضا، سعدیہ خان، قاسم یارٹوانہ، فرحان سعید، علیزے گبول اور سونیا حسین سمیت بہت سے لوگوں نے شرکت کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایمان علی کی شادی رواں ہفتے بابر بھٹی نامی شخص سے ہو رہی ہے جو میجر عزیز بھٹی شہید کے پوتے ہیں۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top