Home / Entertainment / جاندار کردار ملا تو فلموں میں کام کروں گی:ہما نواب
جاندار کردار ملا تو فلموں میں کام کروں گی:ہما نواب

جاندار کردار ملا تو فلموں میں کام کروں گی:ہما نواب

ٹی وی اداکارہ ہمانواب ٹی وی ڈراموں کے بعد فلموں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کیلئے تیار ہو گئیں۔
اداکارہ کی پہلی فلم ماہ میر تھی، اب ان سے کئی ایک فلم پروڈیوسرز نے فلموں میں کام کرنے کیلئے رابطے کئے ہیں۔ ہما نواب کا کہنا تھا کہ پہلی فلم کا موضوع اچھا تھا تو کام کرنے کی حامی بھری تھی، اب بھی جاندار کردار و سکرپٹ ملا تو ضرور کام کروں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ انسان کو حقیقت پسند ہونا چاہیے اور میں اس حقیقت سے آگاہ ہوں کہ اس عمر میں مجھے کس قسم کے کردار ملیں گے۔ اب تک شادی نہ کرنے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اپنی خود مختاری عزیز تھی اسی لیے بنا شادی کے زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا اور اپنے اس فیصلے پر کبھی پچھتاوا نہیں ہوا۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top