Home / Entertainment / دس جگہ کام پکڑ کر گھن چکر نہیں بن سکتی: سائرہ شہروز
دس جگہ کام پکڑ کر گھن چکر نہیں بن سکتی: سائرہ شہروز

دس جگہ کام پکڑ کر گھن چکر نہیں بن سکتی: سائرہ شہروز

فلم ، ٹی وی فنکارہ اور ماڈل سائرہ شہروز نے کہا ہے کہ سکون سے کام کرنے کی قائل ہوں، اچھے سکرپٹ تلاش کرتی رہتی ہوں تا کہ اسے پورا وقت دے سکوں، دس جگہ کام پکڑ کر گھن چکر نہیں بن سکتی۔
انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ تنہایاں کے نئے سلسلے میرے فنی کیرئیر کی یادگار سیریل تھی جس میں مجھے جیون ساتھی بھی ملا اور اپنے پسندیدہ فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع بھی ملا، اب زمانہ بدل گیا ہے لڑکا ہو یا لڑکی انہیں معلوم ہوتا ہے کہ وہ کیا کرنے جا رہے ہیں، وہ لوگوں کو ہینڈل کرنا جانتے ہیں۔
واضح رہے کہ سائرہ شہروز سکرین پر دیگر اداکاراوں کے مقابلے میں کم دکھائی دیتی ہیں تاہم انھوں نے جو کردار بھی نبھائے، ان میں حقیقت کا رنگ بھر دیا۔ ان کو ہالی وڈ سے کام کی آفر بھی ہوئی تھی جسے انھوں نے اپنی روایات کے خلاف ہونے کے سبب ٹھکرا دیا۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top