Home / Latest News / عمران خان کی قیادت میں پاکستان آگے بڑھے گا، سعودی ولی عہد
عمران خان کی قیادت میں پاکستان آگے بڑھے گا، سعودی ولی عہد

عمران خان کی قیادت میں پاکستان آگے بڑھے گا، سعودی ولی عہد

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ یقین ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان آگے بڑھے گا۔
وزیراعظم عمران خان کا عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج ایک عظیم دن ہے۔ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ان کے ساتھ آئے مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ سیکیورٹی مسائل نہ ہوتے تو ہزاروں پاکستانی معزز مہمان کا استقبال کرتے۔سعودی عرب ہمیشہ سے برادرانہ تعلقات رہے۔ سعودی قیادت اور عوام ہمارے دلوں میں رہتے ہیں۔ ہر ضرورت اور مشکل وقت میں سعودی عرب نے ہمارا ساتھ دیا۔ اب ہم سعودی عرب کیساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لیکر جا رہے ہیں۔ سعودی سرمایہ کاری دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے جبکہ سعودی عرب کی امداد پر شکر گزار ہیں۔پاکستان ہمارا دوست اور بھائی ہے، یہاں آ کر بے حد خوشی ہوئی ہے۔ پاکستان کیساتھ دوستی اور بھائی چارے کو مزید آگے بڑھائیں گے۔ عودی عرب پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کرے گا۔

ہمارے لیے پاکستان بہت اہم ملک ہے۔ یقین ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان آگے بڑھے گا۔ 20 ارب ڈالر کے معاہدے سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ ہیں، پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کرینگے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top