Home / Latest News / آسٹریلیا کیخلاف پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا شیڈول جاری
آسٹریلیا کیخلاف پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا شیڈول جاری

آسٹریلیا کیخلاف پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا شیڈول جاری

پی سی بی نے آسٹریلیا کے خلاف پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا شیڈول جاری کر دیا۔ تمام میچز یو اے ای میں کھیلے جائیں گے، سیریز کا پہلا ٹاکرا 22 مارچ کو شارجہ میں ہوگا۔ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے پی سی بی نے آسٹریلیا کے خلاف پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا شیڈول جاری کر دیا ہے، تمام میچز متحدہ عرب امارات میں ہی کھیلے جائیں گے۔

بائیس اور چوبیس مارچ کے میچز کا شارجہ میزبان ہو گا جبکہ ستائیس مارچ کو میدان ابوظبی میں سجے گا۔ سیریز کے آخری دونوں میچز انتیس اور اکتیس مارچ کو دبئی میں کھیلے جائیں گے۔خیال رہے کہ پی سی بی نے کرکٹ آسٹریلیا کو دو میچز پاکستان میں کھیلنے کی تجویز دی تھی جسے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر آسٹریلوی بورڈ نے مسترد کر دیا تھا۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top