Latest News
Home / Latest News / عبدالعلیم خان کی آج لاہور کی احتساب عدالت میں پیشی
عبدالعلیم خان کی آج لاہور کی احتساب عدالت میں پیشی

عبدالعلیم خان کی آج لاہور کی احتساب عدالت میں پیشی

تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا، نیب کی جانب سے علیم خان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گیاحتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن کیس کی سماعت کریں گے، نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ دلائل دیں گے، علیم خان کی طرف اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش ہونگے۔

یاد رہے قومی احتساب بیورو نے پنجاب کے وزیر بلدیات علیم خان کو آف شور کمپنیوں اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار کیا جس پر سینئر صوبائی وزیر نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔ علیم خان کو گزشتہ روز نیب نے چوتھی بار طلب کیا تھا، نیب ٹیم نے 2 گھنٹے پوچھ گچھ کی، جس کے بعد گرفتاری کیلئے چیئرمین نیب نے سپیکر پنجاب اسمبلی کوآگاہ کیا۔علیم خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو اپنے ہاتھ سے لکھے استعفے میں کہا مجھے نیب حکام نے گرفتار کر لیا ہے لہذا میں فوری طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں، مہربانی فرما کر میرا استعفیٰ قبول کیا جائے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top