Home / Latest News / لورالائی: دہشتگردوں کا دستی بموں‌ سے حملہ، فائرنگ سے 5 افراد زخمی
لورالائی: دہشتگردوں کا دستی بموں‌ سے حملہ، فائرنگ سے 5 افراد زخمی

لورالائی: دہشتگردوں کا دستی بموں‌ سے حملہ، فائرنگ سے 5 افراد زخمی

بلوچستان کے علاقے لورالائی میں ڈی آئی جی آفس پر فائرنگ، دستی بموں سے حملے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے، سکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔
بلوچستان ایک مرتبہ پھر دہشتگردوں کے نشانے پر، بھاری اسلحے اور دستی بموں سے لیس شدت پسندوں نے ڈی آئی جی آفس لورالائی پر ہلہ بول دیا۔ دہشت گردوں نے پہلے اندھا دھند فائرنگ فائرنگ کی اور پھر دستی بم پھینکے جس سے 5 افراد زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی آفس میں کانسٹیبلز اور کلرکوں کی اسامیوں کے انٹرویوز جاری تھے اور امیداواران کی بڑی تعداد احاطے میں موجود تھی۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top