Home / Business / بھارت کے ساتھ فوری تجارت کا امکان نہیں ہے، عبدالرزاق داؤد
بھارت کے ساتھ فوری تجارت کا امکان نہیں ہے، عبدالرزاق داؤد

بھارت کے ساتھ فوری تجارت کا امکان نہیں ہے، عبدالرزاق داؤد

وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے بھارت سے فوری تجارت کے امکان کو رد کر دیا۔ ایکسپو سینٹر میں جاری لیدر ایگزیبیشن کا بھی دورہ کیا۔
ایکسپو سینٹر لاہور میں لیدر مصنوعات کی نمائش میں آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ بھارت میں آئندہ عام انتخابات کے باعث ابھی تجارت کے لیے حالات سازگار نہیں ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ معیشت کو درپیش مشکلات کے باعث ابھی عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنا ممکن نہیں ہے۔
بعد ازاں اُنہوں نے نمائش میں لگائے گئے مختلف سٹالز کا وزٹ کیا۔ نمائش میں تقریبا 80 سٹالز لگائے گئے ہیں جہاں چمڑے کی مصنوعات رکھی گئی ہیں۔ شائقین کی بھی بڑی تعداد بھی مختلف مصنوعات میں گہری دلچسپی لیتی نظر آئی۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top